طیب پر78 اورجاوید پر44 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیامختلف جرائم کی نصف سینچری کرنیوالے پیشہ ور 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا۔ دونوں ملزمان پر مجموعی طور پر 122 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو ساندہ اور نواں کوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ، سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق دونوں ملزمان راہزنی گینگز کے سرغنہ ہیں، مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے، گرفتار ملزمان طیب پر 78 اورجاوید پر44 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں ۔ملزمان کو مزیدکاررورائی کیلئے تھانہ ساندہ اورنواں کوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔