لاہور: ڈاکوؤں نے چاندی فروخت کرنیوالے شہری سے کروڑوں روپے لوٹ لیے

لاہور: ڈاکوؤں نے چاندی فروخت کرنیوالے شہری سے کروڑوں روپے لوٹ لیے

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں ڈاکوؤں نے ایک شہری کو لوٹ لیا جو چاندی فروخت کر کے جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری پر فائرنگ کی اور چاندی کے بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ وہ 20 ہزار 22 تولے چاندی فروخت کر کے واپس آ رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے دو بیگز میں رکھے ہوئے 2 کروڑ 17 لاکھ 55 ہزار روپے اپنے قبضے میں لے لیے۔متاثرہ شہری کے مطابق دورانِ مزاحمت ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں انہیں ہاتھ اور ٹانگ پر گولی لگی ہے۔