سویڈن: قرآن مجیدکی بیحرمتی کرنیوالا عراقی شہری قتل

ملعون سلوان کو سٹاک ہوم کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ،5گرفتار

سویڈش عدالت سلوان کیخلاف فیصلہ سنانے والی تھی ،کارروائی ملتوی 
سٹاک ہوم(خصوصی رپورٹ)سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور نذر آتش کرنے والے ملعون عراقی شہری 38 سالہ سلوان مومیکا کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔سلوان مومیکا نے 2023 میں سویڈن میں اسلام کی مقدس کتاب کو نذر آتش اور بے حرمتی کی تھی جس کے بعد کئی مسلم ممالک میں غصے کی لہر دوڑ گئی تھی، جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر فسادات ہوئے۔سٹاک ہوم کی عدالت نے کہا کہ جمعرات کو مومیکا کے مقدمے کا فیصلہ سنانا تھا جو اب 3 فروری تک ملتوی کردیا گیا ، کیونکہ مدعا علیہ کی موت ہو چکی ، عدالت کے ایک جج گوران لنڈال نے تصدیق کی کہ مرنے والا سلوان مومیکا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں بدھ کی رات سٹاک ہوم کے قریب سوڈرٹلجے میں فائرنگ کے واقعے کے بارے میں اطلاع ملی اور انہوں نے ایک شخص کو گولیاں لگنے سے زخمی پایا، بعد میں اس کی موت ہو گئی۔سویڈش میڈیا کے مطابق سلوان مومیکا تھا 2018 میں سویڈن ا?یا تھا۔سویڈن کے وزیر اعظم کرسٹرسن نے کہا کہ قتل میں غیر ملکی طاقت کا تعلق ہوسکتا ہے۔