سلوان مومیکا نے 2023 میں سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کیا تھا‘متعددافراد گرفتار
سٹاک ہوم (آئی این پی ) سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی اور اسے نذر آتش کرنے والے ملعون عراقی شہری 38 سالہ سلوان مومیکا کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹاک ہوم کے ایک جج نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کو نذر آتش کرنے والا ایک عراقی شخص ہلاک ہو گیا ہے۔سلوان مومیکا نے 2023 میں سویڈن میں اسلام کی مقدس کتاب کو نذر آتش کیا تھا ور اس کی بے حرمتی کی تھی