پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا
سٹاک ہوم (آئی این پی )سویڈن کے شہر اوریبرو کے ایک سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10طلبا ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔طلبہ اور اساتذہ نے خود کو کلاس رومز میں بند کرلیا، گولی مارنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا، واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔