رینجرز اور خفیہ اداروں کی معاونت سے آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع ،خانقاں ڈوگراں سب ڈویڑن میں کارروائی
لاہور (خصوصی رپورٹ )لیسکونے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے8ملزم گرفتارکرلئے۔ترجمان لیسکو کے مطابق کمپنی نے رینجرز اور خفیہ اداروں کی معاونت کے بعد آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا ۔ایکسین فاروق آبادکی سربراہی میں مشترکہ ٹیموں نے خانقاں ڈوگراں سب ڈویڑن کی حدود میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 9مقامات پر بجلی چوری پکڑلی ،ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے8 کو گرفتار کرکے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالے تار بھی قبضے میں لے لئے گئے ۔ ملزموں کو مجموعی طور پر 16ہزار480یونٹ چارج کئے گئے جن کی مالیت 5لاکھ 76ہزار 800روپے ہے۔