بچوں سے بھیک منگوانیوالا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے بچوں سے بھیک منگوانیوالا گرفتار کر ا دیا۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹرہسپتال چوک پرعدنان اورانسپکٹرخالد نے بچوں سے بھیک منگوانیوالے کو گرفتارکرایا،گوالمنڈی کا رہائشی فضل رحمان بچوں کو بھیک منگوانے کی غرض سے ٹریفک سگنلزپرلاتاتھا، کارروائی کے دوران سرغنہ نے بھاگنے کی کوشش کی،سرکل آفیسر یونس اور ساتھی افسروں نے تعاقب کر کے پکڑ لیا۔