سندھ حکومت کا سکولوں میں طلبہ کو دوپہر کا کھانا مفت دینے کا فیصلہ

پروگرام کے تحت 11 ہزار بچوں اور بچیوں کو ہاٹ میل لنچ بکس مہیا کئے جائیں گے، پروگرام کا پہلا مرحلہ ضلع ملیر سے شروع کیا جائے گا
    کراچی(یواین پی)سندھ حکومت نے سکولوں میں طلبہ کو دوپہر کا کھانا مفت دینے کا فیصلہ کرلیا، پروگرام کے تحت 11 ہزار بچوں اور بچیوں کو سکول میں ہاٹ میل لنچ بکس مہیا کئے جائیں گے، صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اسے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشی یاما نے ملاقات کی جس میں بچوں میں غذائیت کی کمی اور خوراک جیسے چیلنجز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیش کے آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی اور دیگر آفیشلز موجود تھے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پروگرام کا پہلا مرحلہ کراچی کے ضلع ملیر سے شروع کیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں سکولز اور ملحقہ علاقوں کا بیس لائن سروے بھی کیا جائے گا۔ڈبلیو ایف پی کی کنٹری ڈائریکٹر نے اس موقع پر پروگرام کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متوازن خوراک بچوں کی ذہنی نشوونما اور یادداشت کو بہتر بناتی ہے جس سے ان کے سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے