2026 میں مزید فعال میکرو پالیسیاں آگے بڑھائیں گے، چینی صدر

2026 میں مزید فعال میکرو پالیسیاں آگے بڑھائیں گے، چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ نے 2026 کے لیے اقتصادی اقدامات کے بارے میں کہا ہے کہ وہ مزید فعال میکرو پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے۔

کمیونسٹ پارٹی کی نیو ایئر پارٹی سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ معیشت میں مؤثر معیار کی بہتری اور مناسب مقداری نمو پر زور دیا جائے گا، تاکہ چین اپنی ترقی کے ہدف کو حاصل کر سکے۔ شی جن پنگ نے 2025 کو ’غیر معمولی سال‘ قرار دیا اور کہا کہ پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد پر توجہ مرکوز کی جائے تاکہ چینی جدت کو فروغ دینے کی قوت حاصل ہو۔