روسی ٹک ٹاک اسٹار آرینا گلازونوا 27 سالہ عمر میں جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں سب وے کی سیڑھیوں سے گرنے کے بعد ہلاک ہو گئیں۔
یہ المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب آرینا اپنے ایک دوست کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھیں۔ مبینہ طور پر ویڈیو شوٹنگ کے دوران وہ پھسل گئیں اور سب وے کی سیڑھیوں سے نیچے گر گئیں۔یہ دل خراش واقعہ کیمرے میں بھی محفوظ ہوگیا، اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد صارفین میں صدمے اور غم کی لہر دوڑ گئی۔سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر حفاظتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اور آن لائن کانٹینٹ کری ایٹرز کو تنبیہ کی کہ ویڈیو بنانے کے دوران احتیاط اور حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔یہ حادثہ ایک سنجیدہ یاد دہانی کے طور پر سامنے آیا کہ مشہور ہونے یا مواد بنانے کے دوران خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔