ایف آئی اے :سال بھر 50لاکھ مسافروں کی امیگریشن

لاہور (کرائم  رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن لاہور ائرپورٹ کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی، تفصیلات کے مطابق سال 2025 کے دوران ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائرپورٹ پر بین الاقوامی آمد اور روانگی پر 5.1 ملین مسافروں کی امیگریشن کو کامیابی سے پروسیس کیا۔ سال 2025 کے دوران 12357پروازوں سے 2.6 ملین مسافر لاہور ائرپورٹ سے روانہ ہوئے،سال 2025 کے دوران 12338 پروازوں سے 2.5 ملین مسافر مختلف ممالک سے لاہور ائرپورٹ پہنچے۔