بحرین میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

منامہ(آئی این پی )بحرین کی حکومت نے کمپنیوں، فیکٹریوں اور گاڑیوں کیلئے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلے 2015 میں کیے گئے سابقہ اقدامات کے ازسرِنو جائزے اور مقامی و عالمی منڈی کی صورتحال کے تجزیے کے بعد کیے گئے ہیں، تاکہ توانائی کی قیمتوں کو اصل استعمال اور لاگت کے زیادہ قریب لایا جا سکے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں اور فیکٹریوں کے لیے قدرتی گیس کی قیمت میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا، جس کا اطلاق جنوری 2026 سے ہوگا۔ نئی پالیسی کے تحت آئندہ چار برسوں تک ہر سال 50 سینٹ کا اضافہ کیا جائے گا