لاہور(آئی این پی )لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری کرد یا، عدالت نے سرکاری وکیل کو متعدد نکات پر ہدایات لیکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے محمد شہباز کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ خصوصی افراد کے تحفظ کیلئے بنائے گئے قانون پرعملدرآمد کرانے کیلئے تمام محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہیں