2026 میں سیاسی نابالغ صوبے سے فارغ ہوجائیں گے:ڈاکٹرعباد اللہ

 پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان  نے کہا ہے  2026 میں سیاسی نابالغ صوبے سے فارغ ہوجائیں گے۔ایک بیان میں ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن پہلی ترجیح ہونی چاہیے، بدقسمتی سے صوبے کی قیادت کیلئے  قیدی نمبر 804 زیادہ اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ 2026 میں یہ سیاسی نابالغ اس صوبے سے فارغ ہوجائیں گے، کوئی کہتا ہے مذاکرات کا اختیار اچکزئی کے پاس ہے، تو کوئی کچھ اور، کون سنجیدہ ہے؟ سمجھ نہیں آرہا۔