پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکومتی ارکان کو آزاد ڈکلیئرکیا ہے، وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں حکومتی ارکان اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ دیں تو یہ فلور کراسنگ نہیں ہوگی۔انہوں نے ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کے اجلاس میں وزارت اعلیٰ کیلئے امیدوار نامزد کیا جائیگا۔