راجہ ناصر عباس کی زیر تعمیر یونیورسٹی ‘ کالعدم ٹی ٹی پی کی دھمکی

 یورنیورسٹی کو ٹارگٹ بنا کر تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرنے  پر شدید تشویش ہے
 اسلام آباد پولیس اور متعلقہ سکیورٹی ادارے  واقعہ  کا فوری اور سخت نوٹس لیں:مجلس وحدت المسلمین 
 اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ میں نامزد کردہ قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیر تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے  دہشتگردوں  کی جانب سے دھمکی موصول ہوئی ہے۔نجی ٹی وی  کے مطابق سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد خوارج کی دھمکی موصول ہونے پر مجلس وحدت المسلمین نے ردعمل جاری کیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم نے یورنیورسٹی کو ٹارگٹ بنا کر تصویر سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کے واقعہ  پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہائی الرٹ سکیورٹی پولیس ناکوں اور سخت حفاظتی دعوئوں کے باوجود ایک ہائی پروفائل دہشتگرد وفاقی دارالحکومت دندناتا پھر رہا ہے۔ ترجمان مجلس وحدت المسلمین نے کہا کہ حساس مقامات تک دہشت گردوں کا بلا روک ٹوک پہنچنا تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کرنا ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد پولیس اور متعلقہ سکیورٹی ادارے اس سنگین واقعہ  کا فوری اور سخت نوٹس لیں اور ملوث دہشت گرد عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے