بسنت محفوظ طریقے سے منانے پر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:کمشنر

کمشنر کی صدارت  میں اجلاس  میںکائٹ فلائنگ آرڈیننس کے تحت نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرانے کا حکم 
لاہور (آئی این پی )محفوظ بسنت کے حوالے سے کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کے تحت نوٹیفکیشن پر من وعن عملدرآمد کرا نے کا حکم دیا گیا ہے، اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ،سی ٹی او ،ڈی سی ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ،اے سیز و دیگر نے بھی شرکت کی۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ انسانی جان کا تحفظ اولین ترجیح ،محفوظ بسنت پر کوئی سمجھوتہ  نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہری بھی محفوظ بسنت کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے،