لیسکو کا انورٹر پنکھے فراہمی کا کیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے پیش کرنے کافیصلہ
لاہور (خصوصی رپورٹ) حکومت کی جانب سے بجلی کی بچت کے لئے صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کرنے کے میگا پراجیکٹ میں پیشرفت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے انورٹر پنکھے فراہم کرنے کا کیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے پیش کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ انورٹر پنکھے فراہم کرنے کا کیس لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مشروط ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے لیسکو چیف اور نیکاکے درمیان معاہدہ ہو گا۔معاہدے کے مطابق صارفین کو انورٹر پنکھے فراہم کئے جا سکیں گے،انورٹر پنکھے خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ صارفین کا ہو گا،وفاق نے لیسکو سے صارفین کے بلوں کا 3 سالہ ریکارڈ طلب کیا تھا۔دستاویزات کے مطابق ریکارڈکی بنیادپرصارفین کو انورٹر پنکھے دئیے جائیں گے، ملک بھر میں 8کروڑ پنکھوں کو تبدیل کرنے کی منصوبہ بنایا گیا، پنکھے تبدیل کی وجہ سے سالانہ 5ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی۔