لاہور( کرائم رپورٹرمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مریضوں اور لواحقین کی سہولت کی خاطر اے سی، ایچ ویک اور پنکھوں کو مکمل فعال رکھیں۔ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتالوں میں صاف پانی کے بہتر انتظامات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے اوراس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر شام کو عملدرآمد رپورٹ پیش کر ے۔