ازبکستان میں پاکستانیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد

 بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے کام کیلئے مناسب حالات نہ ہونے پر پابندی لگائی
اسلام آباد(آئی  این پی ) بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای اینڈ او ای) نے ازبکستان میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے پراسیس کو عارضی طور پر روکنے کے احکامات جاری کر دئیے  ۔یہ فیصلہ وزارت خارجہ کی جانب سے موصول ہونے والی ان رپورٹس کے بعد کیا گیا ہے جن میں بتایا گیا تھا کہ ازبکستان میں پاکستانی کارکنوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کام کے لیے نامناسب حالات کا سامنا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دستیاب  نوٹیفکیشن میں ملک بھر کے تمام پروٹیکٹوریٹ دفاتر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر ازبکستان کے لیے مزید کارکنوں کے پروٹیکٹر روک دیں۔