ازبکستان میں ملازمت کے خواہشمند شہریوں کیلئے رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (آئی ا ین پی )پاکستانی شہریوں کیلئے ایک اچھی خبر ، وفاقی حکومت کی جانب سے مختصر وقفے کے بعد شہریوں کو دوبارہ ازبکستان میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے درخواست کی اجازت دے دی گئی۔وفاقی حکومت نے پاکستانی ورکرز پر سے پابندی ہٹاتے ہوئے انہیں ازبکستان میں ملازمتیں تلاش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ تاشقند میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پابندی ہٹانے کی تجویز کے بعد سامنے آیا۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ تاشقند میں پاکستانی سفارت خانے نے ازبکستان میں ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد کے لیے کارکنوں کو رجسٹر کرنے کی سفارش کی ہے۔بیرون ملک نوکری کیلیے پاکستانیوں کو روانگی سے قبل اپنے ویزے کے تحفظ کا عمل کروانا لازمی ہے۔