آئندہ دو برسوں میں تجارتی حجم دو ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع پر اتفاق ہو گیا جسے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع پراتفاق سیدونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوگئی،یہ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کانتیجہ ہے،جس کے باعث پاکستان کے بین الاقوامی اقتصادی روابط میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے آئندہ دو برسوں میں تجارتی حجم دو ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقررکیاگیا ہے