میزبان ندا یاسر کی بیٹی صلہ یاسر بلوچ کو خود کو اور اپنے اہلخانہ کو ’پبلک فگر‘ قرار دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
صلہ یاسر نے انسٹاگرام پر ایک ناخوشگوار تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ وقت گزارنے گئی تھیں، جہاں کئی افراد ان کی والدہ ندا یاسر کی اجازت کے بغیر ویڈیوز بنا رہے تھے۔انہوں نے اس عمل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے پبلک فگر ہونے کے باوجود اس کی ویڈیو بنانے سے پہلے رضامندی لینا ضروری ہے۔صلہ یاسر کی جانب سے یہ مؤقف سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔بعض صارفین نے کہا کہ ’آپ پبلک فگر نہیں ہیں‘، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’اسی عوام نے آپ کو مشہور کیا ہے‘۔ایک اور صارف نے ندا یاسر پر بھی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے پروگرام میں بعض افراد کے ساتھ ان کی رضامندی کے بغیر مختلف امور انجام دیتی ہیں۔سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث میں نجی زندگی، عوامی شخصیات کی ویڈیوز بنانے اور رضامندی کے حق سے متعلق مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔