اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف عمران خان کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف عمران خان کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے جج ہمایوں دلاور خان کے خلاف دائر درخواست کو خارج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی، تاہم عمران خان کی جانب سے عدم پیروی کے باعث درخواست نمٹا دی گئی۔یہ درخواست 2023 میں دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جج ہمایوں دلاور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر عمران خان کے خلاف متعصبانہ پوسٹس کیں۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ جج نے ان پوسٹس کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جانبداری ظاہر کی، لہٰذا ان کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

خیال رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے ہی الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کو سزا سنائی تھی۔تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج سماعت کے دوران درخواست کو خارج کر دیا، جس کے نتیجے میں عمران خان کی یہ قانونی کوشش ناکام ہوگئی۔