اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے چلغوزے کے جنگلات کی بحالی کے قومی منصوبے کو اٹلی میں بین الاقوامی سطح پر نمایاں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز روم میں اقوام متحدہ کی خوراک و زراعت کی تنظیم (ایف اے او) کی 80ویں سالگرہ اور ورلڈ فوڈ فورم کی تقریب کے موقع پر یو این ڈیکیڈ آن ایکو سسٹم ریسٹوریشن کے تحت پاکستان کے منصوبے ہائی کنزرویشن ویلیو چلغوزہ پائن فارسٹ میں جنگلات کی کٹائی اور زوال کو روکنا کو ورلڈ ریسٹوریشن فلیگ شپ ایوارڈ دیا گیا۔یہ منصوبہ 2018 سے 2025 تک ریسٹوریشن انیشی ایٹو کے تحت جاری ہے، جس میں وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی، صوبائی محکمہ جنگلات اور ایف اے او مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں