قصور(خصوصی رپورٹ)شہر اور گردونواح سے 3 خواتین سمیت 5 افراد کو اغوا کرلیاگیا، سدھو چک 51کے رہائشی ظفر اقبال کی 17سالہ بیٹی (ث) کو گھر سے نعیم اور منظور ،علی پارک کے رہائشی شہزادکی 34سالہ بیوی (ن)کو ناصر ،ڈینگی پل چونیاں کے رہائشی عرفان انصاری کی 18سالہ بہن (ظ) کوگھرسے عرفان اور کاشف نے اغوا کرلیا۔ ملاں والا چک 34کے رہائشی جمیل کا 15سالہ بھائی محمدسہیل صبح نماز کے لیے نکلا جو تاحال واپس نہیں آیا، بشارت علی کا 15سالہ بیٹا منور حسین بیکری پر ملازمت کیلئیگیا،مالک کو فون کیا تو اْس نے کہا وہ تو کافی دیر کا گھر چلا گیا ہے، ورثاکودونوں لڑکوں کیاغوا ہونے کاشبہ ہے، پولیس مصروف کارروائی ہے۔