سیوریج ، واٹرسپلائی کے کام کرانیکافیصلہ۔14یوسیز میں 45کروڑ خرچ ہونگے ، کام نومبر 2026سے قبل کرنیکی ہدایت
لاہور ( کرائم رپورٹر)این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی کے ایم این اے عون چودھری کے انتخابی حلقے پر فنڈز کی بارش کر دی گئی، این اے 128 کے انتخابی ایریا میں شامل 14 یونین کونسل میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے کام کیے جائیں گے، واسا انتظامیہ کی طرف سے عون چودھری کے حلقے میں انفراسٹرکچر پر 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی، ایم این اے عون چودھری کے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا،پلان کے مطابق یوسی 118 میں 40 ملین، یوسی 119 میں 46 ملین اور یوسی 120 میں 39 ملین سے ترقیاتی کام کیے جائیں گے، یوسی 122 میں 36 ملین، یوسی 123 میں 55 ملین اور یوسی 172 میں 50 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا، یوسی 173 میں 20 ملین، یوسی 209 میں 90 ملین اور یوسی 210 میں ایک سو ملین روپے سے ترقیاتی کام ہونگے، یوسی 185 اور 201 میں فی کس دو ملین، یوسی 205 میں تین ملین اور 206 میں دس ملین سے ترقیاتی کاموں کا تخمینہ لگایا گیا، این اے 128 کی 14 یونین کونسلز میں واٹر سپلائی اور سیوریج انفراسٹرکچر کی تبدیلی کی جائے گی،ترقیاتی کام نومبر 2026 سے قبل مکمل کیے جائیں گے۔