پی ٹی آئی کی کور اور سیاسی کمیٹی سے استعفے کا مطلب پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنا نہیں
مشکل حالات میں بانی کا ساتھ چھوڑنے کا سوچنے والے پر خدا کی لعنت:سربراہ سنی اتحاد کونسل
اسلام آباد (آئی این پی )سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کے بجائے موت کو ترجیح دوں گا۔کور کمیٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے والے صاحبزادہ حامد نے کہا کمیٹیوں سے استعفے کا مطلب پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنا نہیں ہے، مشکل حالات میں بانی کا ساتھ چھوڑنے کا سوچنے والے پر خدا کی لعنت، سنی اتحاد کونسل کا تحریک انصاف سے اتحاد قائم رہیگا۔اپنے بیان میں حامد رضا نے کہا کہ کور اور سیاسی کمیٹی سے استعفے کا فیصلہ پارٹی اختلافات سے دور رہنے کیلئے کیا، میری اور بانی پی ٹی آئی کی سیاست ایک ساتھ چلے گی جدا نہیں ہوں گا، ایم این اے کی نشست سے استعفی بانی پی ٹی آئی کو پیش کروں گا۔