عمران خان ڈیل کے بجائے موت کو ترجیح دے گا:زرتاج گل

 حکومت کو یہ بات سمجھ آگئی  ہے  بندوق اور طاقت سے تحریک انصاف نہیں جھکے گی
عمران خان کو کچھ ہوا تو مشرقی پاکستان سے بھی بدتر حالات ہو جائیں گے: میڈیا   سے گفتگو
 اسلام آباد( آ ئی این پی )پی ٹی آئی کی رکن   قومی اسمبلی  اور  پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے  حکومت کو یہ بات سمجھ آگئی ہے  بندوق اور طاقت سے تحریک انصاف نہیں جھکے گی۔حکومت سول نافرمانی  تحریک سے قبل مذاکرات کو سنجیدہ لے،نو مئی اور 26 نومبر کو ہونے والے قتل عام پر عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،عمران خان ڈیل کی بجائے موت کو ترجیح دے گا۔عمران خان کو کچھ ہوا تو مشرقی پاکستان سے بھی بدتر حالات  ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ  عمران خان کی حکومت کو سازش کے تحت گرایا گیا۔ہمارے پاس ایوان میں دو تہائی اکثریت تھی۔اٹھ فروری کے انتخابات کو چوری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو پرامن احتجاجی مظاہرین پر جدید ترین اسلحہ سے فائرنگ کی گئی اور ہمارے 12 کارکن شہید ہو گئے