رقم 5 نئی سڑکوں پر خرچ ہو گی،ٹیکسوں سے قرض واپس کیا جائے گا
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو10ارب روپے کا آسان قرض دینے کی منظوری دے دی ۔ رقم رواں ماہ ایل ڈی اے کے اکا ئونٹ میں منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ایل ڈی اے قرض شہر میں 5نئی سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کرے گا۔ سڑکوں پر لگنے والے ٹیکسوں سے وصول کر کے قرض واپس کیا جائے گا۔نیلم روڈ سے پائن ایونیو اور فیروز پور روڈ تک سٹرکچر پلان روڈ 6 ارب 93کروڑ روپے سے تعمیر کی جائے گی۔شوق چوک سے ڈاکٹر ہسپتال تک سٹرکچر پلان روڈ 65 کروڑ 39 لاکھ روپے سے بنایا جائے گا۔شادیوال روڈ، غفار چوک سے پی آئی اے روڈ اور خیابانِ فردوسی تک کا مسنگ لنک 45 کروڑ58لاکھ روپے میں مکمل ہوگا۔ایکسپو سنٹر سے خیابانِ جناح فیز ون تک سٹرکچر پلان روڈ پر 4 ارب 59لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ ایل ڈی اے کو منصوبوں کی جلد تکمیل اور ٹیکسوں کی مد میں ریکوری کا ہدف بھی دیا گیا ہے۔