نیپر امیں سماعت مکمل ، اتھارٹی مزید جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کریگی ،اطلاق ایک ماہ کے لئے ہو گا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)نیپرا نے ڈسکوز کیاپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کرلی ۔بجلی 1 رو پیہ 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔ درخواست کی سماعت چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں ہوئی۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 1 رو پیہ 26 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی تھی،اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہو گا۔اسی طرح اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ،پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگاجبکہ کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔