امریکا کے بیچ میں موجود 33 افراد پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ’’مولوسیا‘‘آباد

واشنگٹن (آئی این پی )  امریکا کے وسط میں واقع ایک انوکھا ملک مولوسیا اپنی انفرادیت کے باعث دنیا بھر میں توجہ کا مرکز  بن گیا ۔ صرف 33 افراد پر مشتمل یہ ننھا سا ملک ریاست نیواڈا میں واقع ہے جسے کسی بھی بڑی حکومت نے تسلیم نہیں کیا، لیکن اس کے باوجود اس کا اپنا جھنڈا، کرنسی، وقت، قوانین اور حتی کہ صدر بھی ہے۔مولوسیا کی دلچسپ تاریخ 1977 میں شروع ہوئی جب کیون باو نامی شخص نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنے گھر کو ایک آزاد ملک قرار دے دیا۔