لاٹری کیلئے 20 ٹکٹ خریدنے والے شہری نے سارے انعام جیت لیے

امریکا(نیٹ نیوز) ایک شخص نے لاٹری کے لیے 20 ٹکٹ خرید کر ہر ٹکٹ پر انعام جیت لیا۔امریکی ریاست ورجینیا کے شہر ہیمپٹن سے تعلق رکھنے والے پرینٹس ڈگلس نے لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ وہ روزانہ پِک 4 لاٹری کھیلتے ہیں اور ہمیشہ 8-3-2-3 نمبر ہی چنتے ہیں۔وہ ایک اسٹورپر 7 مارچ کی قرعہ اندازی کے لیے گئے اور اس موقع پر انہوں نے 20 ٹکٹ خریدے جن میں یہی نمبروں کا سیٹ تھا۔ہر ٹکٹ پر انہوں نے 5000 ڈالر کا ٹاپ انعام جیتا، جس سے مجموعی انعام کی مالیت ایک لاکھ ڈالر بن گئی۔پرینٹس ڈگلس کا اس متعلق کہنا تھا کہ انعامی رقم سے متعلق انہوں نے ابھی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔