15اضلاع میں204 ارب کے ترقیاتی پرگرام جاری

 سرگودھا میں 26.4 فیصد، اوکاڑہ میں 21.5 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے 
لاہور (خصوصی رپورٹ)صوبہ بھر میں جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔ 15 اضلاع میں 204 ارب روپے کے تاریخی ترقیاتی پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے اور مختلف اضلاع میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سرگودھا میں 26.4 فیصد، اوکاڑہ میں 21.5 فیصد، ڈیرہ غازی خان میں 17.1 فیصد اور جھنگ میں 14.2 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔اسی طرح گجرات میں 13.7 فیصد، حافظ آباد میں 12.6 فیصد، فیصل آباد میں 10.5 فیصد اور ساہیوال میں 10.7 فیصد ترقیاتی کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔