مریدکے :چار ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری

مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکے میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع۔ چار ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی موسمیات و ایم این اے رانا احمد عتیق انور کی سربراہی، کوارڈینیٹر این اے 113 رانا حسیب عامر ٹکٹ ہولڈر چوہدری ارشد ورک اور انعام اللہ ورک کی زیر نگرانی ترقیاتی منصوبے برق رفتاری سے جاری ہیں۔ اس موقع پر ایم این اے رانا احمد عتیق کا کہنا تھا بہت جلد سارے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے اور تحصیل مریدکے ایک ترقی یافتہ شہر نظر آئے گا۔