سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آئی ٹی تعلیم کے حوالے سے طلبہ کو بڑی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام سے وابستہ 50 ہزار طلبہ پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ منصوبہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے اور جلد ہی کلاسز بحال کر دی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ گورنر نہال ہاشمی کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ان کی ٹیم گورنر ہاؤس کراچی میں آ کر پروگرام کو دوبارہ فعال کرے گی۔ کامران ٹیسوری نے یقین دلایا کہ وہ طلبہ کے ساتھ کھڑے رہیں گے جب تک انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے سرٹیفیکیٹس نہ مل جائیں۔انہوں نے پروگرام میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ شدید علالت کی وجہ سے وطن واپس آ کر ان کی دیکھ بھال میں مصروف تھے، تاہم اب یہ تعلیمی منصوبہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔اس اقدام سے طلبہ کو اپنی تعلیم جاری رکھنے اور سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے میں سہولت میسر آئے گی، اور وہ دوبارہ کلاسز میں شمولیت اختیار کر سکیں گے۔