دشمن کیڑوں کا خاتمہ،امریکہ اور میکسیکو نے مکھیوں کی فوج تیار کر لی

واشنگٹن(آئی این پی )امریکا اور اس کے پڑوسی ملک میکسیکو نے مکھیوں کی ایک فوج تیار کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور میکسیکو نے جانوروں کے دشمن کیڑوں کے خاتمے کے لئے  انوکھا مشن شروع کیا ہے اور دونوں پڑوسی ممالک نے مل کر مکھیوں کی ایسی فوج تیار کی ہے، جو خطرناک کیڑوں کا خاتمہ کرے گی۔