بارش ،پنجاب میں 8افراد ہلاک ،بجلی گھنٹوں بند

لاہور میں بل بورڈ گرگیا ،موٹرسائیکل نوجوان ، احمدٹائون میں بچی اور خاتون جاں بحق 
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفان بادوباراں کے دوران چھتیں گرنے،کرنٹ لگنے اور سائن بورڈ گرنے سمیت دیگر واقعات میں خواتین اوربچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے جبکہ فیڈر ٹرپ کرجانے سے بجلی گھنٹوں بندرہی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شیراکوٹ بند روڈ پر بارش کے دوران اپنی اہلیہ اور کمسن بچے کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والا شخص 45سالہ شاہد بل بورڈ تلے دب کر جاں بحق ہوگیا،اہلیہ جمیلہ اور اسکا بچہ زخمی ہوئے۔احمد ٹاؤن شریف پورہ میں مٹی اورلکڑی کی بنی ہوئی چھت شدید بارش کے باعث گرگئی جس سے شیرخوار7ماہ کی علینا اور 25سالہ خاتون عظمیٰ جاں بحق ہوگئیں جبکہ 45سالہ محمود زخمی ہوگیا۔ شیخوپورہ میں دو بچے جاں بحق دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں قصبہ کوٹ عبدالمالک میں طوفانی بارش کے باعث مالو بازار میں چھت اور دیوار گرنے سے بازار میں گزرتے ہوئے راہگیر بچہ زد میں آکر زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں دم توڑ گیا بتایا گیا ہے کہ 15 سالہ ارسلان ولد شہباز مالو بازار سے گھر جارہا تھا کہ اچانک چھت اور دیوار گرگئی جس کے ملبہ تلے دب کر ارسلان زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں دم تو ڑ گیا۔لاہور روڈ کی آبادی قصبہ خان پور میں تیز آندھی کے باعث دیوار گرنے سے کمسن بچہ دیوار کے ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہوگیا جاں بحق ہونیوالے بچے کی شناخت ساحر ولد شاہد محمود کے نام سے ہوئی ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے حافظ آباد روڈ کی آبادی چھاپہ مینارہ میں تیز بارش کی وجہ سے گھر کی چھت گرگئی جس کے ملبہ تلے دب کر دو خواتین سمیرا زوجہ قیصر اور شمشاد زوجہ مائیکل مسیح شدید زخمی ہوگئی ریسکیو ٹیموں نے زخمی خواتین ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا۔لاہور روڈ پر سویٹ شاپ کا جہازی سائز فلیکس بورڈ گرنے سے 2افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ سیم پل لاہور روڈ کے قریب شاپ کا جہازی سائز فلیکس بورد تیز آندھی کے باعث گرگیا جس سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا۔تحصیل نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں پھمہ سرا میں سرکاری نالے کی تعمیر کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک 25 سالہ نوجوان ابوہریرہ جاں بحق ہو گیاشاہدرہ میں موسلادار بارش کے باعث دیوار گرنے سے3بچے اور متعدد جانور زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ میں موسلادار بارش کے باعث دیوار گرنے سے3بچے اور متعدد جانور زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا زخمی ہونے والے بچوں میں سے ایک بچی کی حالت نازک بیان کی جارہی ہیتیزاندھی اور بارش کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں کنال روڑ ،ماڈل ٹاؤن، سمن آباد اور دھرم پورہ پر درخت گر گئیٹریفک سست روی کا شکار ہوکر رہا گئی ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں درخت ہٹانے میں مصروف ہیں بروقت ریسپانس اور فوری ریسکیو سروسز کی فراہمی کے لیے ریسکیور درخت ہٹانے میں مصروف عمل ہیکسی بھی ایمرجنسی کیصورت میں ریسکیو ہیلپ لائین 1122 ڈائل کریں۔