اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی خدمات نیب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن احکامات کے مطابق پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر و ایڈیشنل آئی جی پنجاب مرزا فرحان بیگ کو تبدیل کر کے قومی احتساب بیورو میں تعینات کیا گیا ہے۔