سیاسی معاملات کا حل سیاسی ہونا چاہیے، موجودہ حکومت کمزور سی ہے، فی الحال کوئی بات نہیں ہو رہی ،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر کبھی رائے نہیں دیتا، فوج کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم تو پہلے بھی کہہ چکے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں ہو رہے، آج بھی کہہ رہے ہیں نہ ہی فرنٹ اور نہ ہی بیک ڈور پر رابطہ ہو رہا ہے۔بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ رانا ثنا اللہ کی بات چیت کی پیش کش پر آپ کیا کہیں گے؟، جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم اب بھی سمجھتے ہیں سیاسی معاملات کا حل سیاسی ہونا چاہیے، موجودہ حکومت کمزور سی ہے لیکن فی الحال کوئی بات نہیں ہو رہی۔