حادثات میں سب سے زیادہ موٹر سائیکل سوار ملوث:ڈی آئی جی محمد وقاص

ہیلمٹ، سائیڈ ویو مررز، انڈیکیٹرز، فرنٹ اور بیک لائٹس کا لازمی استعمال کریں
 لاہور(کرائم رپورٹر)کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے "محفوظ سفر، محفوظ پنجاب" مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پنجاب میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ موٹر سائیکل سوار ملوث ہوتے ہیں، جبکہ صوبے میں رجسٹرڈ گاڑیوں میں 70 فیصد سے زائد موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔ اسی تناظر میں موٹر سائیکل سواروں کو محفوظ سفر کی سہولیات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ، سائیڈ ویو مررز، انڈیکیٹرز، فرنٹ اور بیک لائٹس کا لازمی استعمال کریں اور لین لائن کی پابندی کو اپنی عادت بنائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے