سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد شدید مندی ریکارڈ

 لاہور(خصوصی رپورٹ )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد شدید منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا   ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 935 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک انڈیکس منفی زون میں چلا گیا، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 631 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا