اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیتے ہوئے تیسری بار کاوا سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ کاوا چیمپیئن شپ کا فائنل پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان لیاقت جمنازیم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔فائنل میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے25-20،25-16 اور25-20 سے مقابلہ اپنے نام کیا۔