پٹرول9روپے لیٹر سستا؟

 ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی متوقع،یکم اگست کو حتمی فیصلہ ہوگا 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے، جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔تاہم کچھ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔