ٹوکیو(آئی این پی)دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر لمحہ نئی ایجادات سامنے آ رہی ہیں۔ جاپان کے شہر اوساکا میں منعقد ہونے والے ایکسپو 2025 میں ایسی ہی ایک حیرت انگیز ایجاد، ایک انقلابی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جو نہ صرف گرمیوں میں راحت بخش ہے بلکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ یہ نئی اختراع ایک ایسی جیکٹ ہے جو شمسی توانائی سے چلنے والے چھوٹے پنکھوں سے لیس ہے۔ اس جیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنے اندر نصب سولر پینلز سے خود ہی توانائی حاصل کرتی ہے اور پہننے والے کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہے۔