بانی پی ٹی آئی کے علاج پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر رہنماؤں کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا

بانی پی ٹی آئی کے علاج پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر رہنماؤں کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں دیگر مرکزی رہنماؤں سمیت دھرنا دے دیا۔

 انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آنکھ کے آپریشن اور جیل میں معائنے کی معلومات اہل خانہ اور وکلاء کو چھپائی گئیں، جبکہ پمز ہسپتال میں کوئی ریٹینا اسپیشلسٹ بھی موجود نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اور دیگر رہنما کل بھی اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھے اور اب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچے، تاہم رجسٹرار سے صرف 10 منٹ کی ملاقات ہوئی اور چیف جسٹس سپریم کورٹ روانہ ہو گئے۔سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ نے بھی میڈیکل رپورٹس تک رسائی اور ذاتی معالج کی بانی سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا، اور الزام لگایا کہ حکومت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ رجسٹرار اور اٹارنی جنرل نے بانی کے ذاتی ڈاکٹر کو ملاقات کے لیے بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما چیف جسٹس سے جواب موصول ہونے تک سپریم کورٹ میں بیٹھے رہنے پر بضد ہیں۔