بھارت میں شوہر کے معمولی مذاق سے دل برداشتہ خاتون نے خودکشی کر لی

بھارت میں شوہر کے معمولی مذاق سے دل برداشتہ خاتون نے خودکشی کر لی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں ایک خاتون، تنو سنگھ، نے بدھ کی شام دل گرفتگی کے باعث خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، واقعہ گھر میں ہونے والی ہنسی مذاق کے دوران پیش آیا، جب شوہر راہول شریواستو نے مزاحیہ انداز میں تنو کو ’بندر‘ کہہ دیا۔تنو سنگھ کی بہن انجلی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بعد تنو نے دوسرے کمرے میں جا کر دروازہ اندر سے لاک کر لیا۔ گھر والوں نے کھڑکی سے جھانکا تو تنو کو پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔ راہول نے فوری طور پر دروازہ توڑ کر تنو کو اسپتال پہنچایا، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق تنو سنگھ ماڈلنگ کے شوقین تھیں۔ وہ اور راہول شریواستو چار سال قبل محبت کی شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور خوشگوار زندگی گزار رہے تھے، تاہم ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔