چین کے ساتھ تعلقات ایک ناگزیر مسئلہ ہے، ہمیں طویل مدتی نقطہ نظر اختیار کرنا چاہیے، اختلافات سے آگے بڑھنا چاہیے
بیجنگ(آئی این پی )برطانیہ کے وزیرِاعظم سر کیئر سٹارمر نے بیجنگ میں چینی رہنما شی جن پنگ سے ملاقات کی اور چین کو اہم کھلاڑی قرار دیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم سٹارمر نے شی جن پنگ سے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات کی اور بتایا کہ بہت عرصہ ہو گیا ہے جب کسی برطانوی وزیر اعظم نے ملک کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر اپنے افتتاحی کلمات میں سٹارمر نے چین کو عالمی سطح پر ایک اہم کھلاڑی قرار د یا اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔چین کے ساتھ بہتر تعلقات کے معاشی فوائد پر زور دیتے ہوئے سٹارمر نے کہا کہ آج میں یہاں برطانوی عوام کو ذہن میں رکھتے ہوئے موجود ہوں، چین عالمی سطح پر ایک اہم کھلاڑی ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم ایک زیادہ سنجیدہ تعلقات قائم کریں