چیمپئنز ٹرافی، ٹکٹ کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ائی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ا?ن لائن ٹکٹوں کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ کردیا۔پی سی بی کے مطابق شائقین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے ان لائن ٹکٹوں کی تعداد بڑھائی ہے، اضافہ ایونٹ کے تمام میچز کے ٹکٹوں کیلیے کیا گیا ہے۔اس سے قبل پی سی بی نے پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس ا?ن لائن فروخت کیلیے پیش کیے تھے، چیمپئنز ٹرافی ٹکٹس کی ا?ن لائن فروخت میں شائقین کرکٹ نے غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔3 میچز کے ٹکٹ مکمل فروخت ہو گئے، جن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ، اسٹریلیا اور انگلینڈ اور پاکستان اور بنگلادیش میچز شامل ہیں۔