سبی میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ (خصوصی رپورٹ )بلوچستان کے علاقے سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی، کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں دوپہر ایک بج کر 37منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.1ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کا مرکز سبی سے 124کلو میٹر دور شمال مشرقی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 35کلو میٹر تھی۔